21 مارچ، 2024، 4:05 PM

پاک ایران گیس پائپ لائن پر فیصلہ حکومت پاکستان کا اپنا فیصلہ ہو گا، دفتر خارجہ

 پاک ایران گیس پائپ لائن پر فیصلہ حکومت پاکستان کا اپنا فیصلہ ہو گا، دفتر خارجہ

پاکستان نے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن سے متعلق امریکی سفارت کار ڈونلڈ لو کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن سے متعلق امریکی سفارت کار ڈونلڈ لو کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے بارہا پاک ایران گیس پائپ لائن پر اپنے عزم کی تجدید کی ہے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن پر فیصلہ حکومت پاکستان کا اپنا فیصلہ ہو گا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ پائپ لائن پاکستان اپنے علاقے میں تعمیر کر رہا ہے، اس وقت پہلا نکتہ گیس پائپ لائن کی تعمیر ہے، ہم اس تعمیر کے لیے پر عزم ہیں۔

News ID 1922746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha